11 مارچ 2016 - 10:35
ایران اور تھائلینڈ کے مابین اقتصادی تعلقات کی توسیع پر تاکید

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے تھائی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے تھائی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا.

یہ بات محمد جواد ظریف نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقدہ ایشیائی تعاون ڈائیلاگ کے 14 ویں وزراتی اجلاس کے موقع پر ڈان پرامودویانی کے ساتہ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

محمد جواد ظریف نے اسلامی جمہوریہ ایران اور تھائی لینڈ کے درمیان موجود سیاسی اور اقتصادی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں تھائی لینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تھائی لینڈ کے ساتھ تکنیکی شعبوں میں اپنے تجربات اشتراک کرنے کے لئے آمادہ ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲